نور الثقلین

متن مرتبط با «فائرنگ» در سایت نور الثقلین نوشته شده است

پاراچنار دھماکا26 شہید100 زخمی ، مظاہرین پر فائرنگ

  • پارا چنار کار بم دھماکے میں شہدا کی تعداد 26 ہو گئی 100سے زائد زخمی ہیں جن میں سے کئی کی حالت نازک ہے۔ واقعہ کے خلاف مظاہرہ بھی کیا گیا لیکن مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے فائرنگ کی گئی جس سے متعدد افراد زخمی ہوئے۔ شدید زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور منتقل کیا گیا.پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق پاراچنار کی مرکزی امام بارگاہ زنانہ گیٹ کے قریب دھماکا خیز مواد سے بھری کار کے ذریعے دھماکا گیا۔ دھماکے سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔ ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زخمیوں کی کم گنجائش کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اسپتال میں دوائیاں اور ضروری سہولتیں بھی نہیں تھیں اور تو اور عملہ بھی کم تھا۔ حیدری بلڈ بینک، چنار بلڈ بینک، علمدار فیڈریشن، انجمن حسینہ اور دیگر رضا کار تنظیموں نے امدادی کارروائیاں انجام دیں۔ دھماکے کے بعد شہریوں نے مظاہرہ کیا مظاہرین پولیٹیکل ایجنٹ کے دفتر کی طرف بڑھ رہے تھے کہ اس دوران مظاہرین پر فائرنگ کردی گئی جس سے متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے. مظاہرین حکومت سے سوال کیا کہ سخت سیکیورٹی کے باوجود دھماکا کیوں اور کیسے ہوا؟ پچھلے سال 21 جنوری کو بھی اسی علاقے میں دھماکا کیا گیا تھا جس میں 26 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ پارہ چنار کی تنظیموں نے سانحہ پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ بخوانید, ...ادامه مطلب

  • جدیدترین مطالب منتشر شده

    گزیده مطالب

    تبلیغات

    برچسب ها